لاہور ۔ 4 جولائی (اے پی پی) مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال 20 سے 30 اکتوبر تک کوانٹن، ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، بھارت ، ساﺅتھ کوریا ، جاپان ، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان مسلسل دو دفعہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے اور رواں سال کامیابی کی صورت میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی ہیٹ ٹرک ہوگی ۔