فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 50,163 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے،، ترجمان وزارت مذہبی امور

سلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 50ہزار 163 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں، حج سے قبل فلائٹ آپریشن 15اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اب تک 19ہزار 224 پرائیویٹ سکیم اور 30ہزار 939 سرکاری سکیم کے …

سلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 50ہزار 163 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں، حج سے قبل فلائٹ آپریشن 15اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اب تک 19ہزار 224 پرائیویٹ سکیم اور 30ہزار 939 سرکاری سکیم کے عازمین کو سعودی ایئرلائن، پی آئی اے اور ایئر بلیو کے ذریعے حجاز مقد پہنچا دیا گیا ہے۔ رواںسال مجموعی طورپر ایک لاکھ 84ہزار 210پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 15 اگست تک مکمل کر لیاجائے گا۔