اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ثبوت کے صاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد پر اعتراض اٹھانا قطعاً بے بنیاد اور من گھڑت ہے، پورے ملک سے دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں ملی، عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنا جمہوریت کے منافی …
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی الیکشن کمیشن میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ثبوت کے صاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد پر اعتراض اٹھانا قطعاً بے بنیاد اور من گھڑت ہے، پورے ملک سے دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں ملی، عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنا جمہوریت کے منافی ہے، کسی کو شکایت ہے تو اس کے ازالے کے لیے قانون میں دیا گیا راستہ اختیار کرنا چاہیے، آر ٹی ایس کی ناکامی کے حوالے سے وجوہات کا جائزہ لے کر ذرائع ابلاغ کے ساتھ شیئر کریں گے،ہارے ہوئے امیدوار اپنی شکست کو تسلیم کریں،توقع ہے کہ تمام جمہوری قوتیں اور افراد اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے آئینی اداروں پر نہ صرف بلا جواز تنقید سے گریز بلکہ ایک مستحکم جمہوری پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔








