کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کئے گئے 50 عازمین طویل انتظار کے بعد سعودی ایئر لائن کے ذریعے حجاز مقدس روانہ

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے کراچی سے روانہ ہونے والے عازمین حج میں سے 50 عازمین آف لوڈ کردیئے گئے جس کی وجہ سے ایئر پورٹ پر عازمین کو طویل انتظار کی کوفت اٹھانا پڑی تاہم سعودی ایئر لائن کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجما ن نے اے پی پی کو بتایاکہ سعودی …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے کراچی سے روانہ ہونے والے عازمین حج میں سے 50 عازمین آف لوڈ کردیئے گئے جس کی وجہ سے ایئر پورٹ پر عازمین کو طویل انتظار کی کوفت اٹھانا پڑی تاہم سعودی ایئر لائن کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجما ن نے اے پی پی کو بتایاکہ سعودی ایئر لائن کی جانب سے حاجیوں کی حجاز مقدس لے جانے کے لئے چھوٹا جہاز بھیج دیا گیا تھا جس کی وجہ سے 50 عازمین کو پرواز سے آف لوڈ ہونا پڑا تاہم متعلقہ حکام کی کوششوں اور مداخلت سے سعودی ایئر لائن کی جانب سے دوبارہ جہاز بھیجا گیا جس کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس روانہ کردیا گیا ہے۔