آئی ٹی آڈٹ کے طریقوں میں بہتری وقت کی ضرورت ہے، آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر کی آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے پروبیشن افسران سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ آئی ٹی آڈٹ کے طریقوں میں بہتری وقت کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے افسران اپنا کردار ادا کریں۔ وہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے پروبیشن افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے 45 پروبیشنر نے منگل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ آئی ٹی آڈٹ کے طریقوں میں بہتری وقت کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے افسران اپنا کردار ادا کریں۔ وہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے پروبیشن افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے 45 پروبیشنر نے منگل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کا دورہ کیا۔ جاوید جہانگیر نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے سلسلہ میں ایجنڈا 2030ءکے مطابق پرفارمنس آڈٹ میں مہارت کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے پروبیشنر افسران پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس ٹریننگ اکیڈمی لاہور میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔