اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے اپنے پی ایس شاہد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منگل کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک محنتی اور پرخلوص شخص تھے جنہوں نے وزارت میں 38 سال سے …
نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ کا اپنے پی ایس شاہد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے اپنے پی ایس شاہد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منگل کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک محنتی اور پرخلوص شخص تھے جنہوں نے وزارت میں 38 سال سے زائد عرصہ خدمات سرانجام دیں۔ ان کا انتقال وزارت کے لئے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے وزارت کو مرحوم کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصر نے بھی خطاب کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی خضر حیات، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ شاہد محمود 27 جولائی کو دل کے دورہ کے باعث انتقال کر گئے تھے۔








