تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2017-18کی چارٹر اکاﺅنٹنٹ کی آڈٹ شدہ بینک اکاﺅنٹ سٹیٹمنٹ 29اگست تک جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ 29اگست تک مالی سال 2017-18کی چارٹر اکاﺅنٹنٹ کی آڈٹ شدہ بینک اکاﺅنٹ سٹیٹمنٹ جمع کرائیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 2010کے مطابق سیاسی پارٹیاں پابند ہیں کہ وہ اپنی سالانہ آمدن ،اخراجات اور آمدن کے زرائع اور واجبات سے آگاہ کریں ۔بینک اکاﺅنٹ سٹیٹمنٹ داخل …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ 29اگست تک مالی سال 2017-18کی چارٹر اکاﺅنٹنٹ کی آڈٹ شدہ بینک اکاﺅنٹ سٹیٹمنٹ جمع کرائیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 2010کے مطابق سیاسی پارٹیاں پابند ہیں کہ وہ اپنی سالانہ آمدن ،اخراجات اور آمدن کے زرائع اور واجبات سے آگاہ کریں ۔بینک اکاﺅنٹ سٹیٹمنٹ داخل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے ڈی فارم تیار کیا ہے جو کہ الیکشن کمیشن کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہے ۔ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پارٹی قیادت کے نامزد کردہ عہدیدارسیکرٹری الیکشن کمیشن کو بینک سٹیٹمنٹس بھجوا سکتے ہیں ۔