وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف ایڈمرل ولادیمیرایوانو ِچ کورولیوسے ملاقات

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف ، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف ایڈمرل ولادیمیرایوانو ِچ کورولیوسے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور، دوطرفہ بحری اشتراک اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف ، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف ایڈمرل ولادیمیرایوانو ِچ کورولیوسے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور، دوطرفہ بحری اشتراک اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے بحر ہند میں امن و استحکا م کے قیام کو یقینی بنانے میں حکومت ِ پاکستان کی پالیسیوں کے تناظر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم و کارکردگی بشمول علاقے کی میری ٹائم سیکورٹی میں پاکستان نیوی کے کردار پر روشنی ڈالی۔رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف نے خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ملاقات کے بعد ایک اہم تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وائس چیف آف نیول اسٹاف اوررشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف نے بحری شعبے میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پرد ستخط کئے۔بحری تعاون کی اس مفاہمتی یاداشت کے کامیاب اختتام کو سراہتے ہوئے ددنوں شخصیات نے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمتی یاداشت دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی بحری اشتراک میں مزید میں اضافے کا باعث ہوگی۔