پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں بلکہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات شفاف ترین انتخابات تھے جن کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونے کا اعتراف عالمی مبصرین بھی کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمارے قائد عمران خان پہلے ہی اعلان کر …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں بلکہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات شفاف ترین انتخابات تھے جن کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونے کا اعتراف عالمی مبصرین بھی کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمارے قائد عمران خان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اگر کسی بھی سیاسی جماعت کو کسی بھی حلقے میں دھاندلی کا کوئی شک ہے تو پی ٹی آئی اس حلقے کو کھولنے کے لیے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بآسانی حکومت بنا لے گی، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت جاری ہے حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔