جنوبی ایشیا کے امور کے امریکی ماہر مائیکل کوگل مان کی امریکی جریدے ”فارن پالیسی“ میں رپورٹ

121

نیویارک ۔ 2 اگست (اے پی پی) عمران خان گھٹن زدہ موروثی سیاست میں پاکستانی عوام کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔ یہ بات معروف امریکی تھنک ٹینک وڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار سکالرز میں جنوبی ایشیا کے امور کے ماہر ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مان نے معروف امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک میں طویل عرصہ سے جاری کچھ خاندانوں کی موروثی سیاست سے اکتا چکے تھے ۔انہوں نے عمران خان کے کرکٹ سٹار سے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے تک کے سفر کا جائزہ لیتے ہوئے اسے ایک شاندار اور روشن سفر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اپنے سے پہلے آنے والے کسی بھی پاکستانی رہنما جیسے نہیں، وہ کرشماتی شخصیت کے مالک، مقابلتاً شفاف اور موروثی سیاست کرنے والے خاندانوں کے رہنماﺅں کے جیسے بوجھ اور مشکلات سے آزاد ہیں۔