اقوام متحدہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی لڑائی کی وجہ سے ایک ملین سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بچے مہاجر کیمپوں میں سکونت پذیر ہیں، جنہیں خوراک، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی شدید …
ادلب میں 10لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، یونیسیف

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی لڑائی کی وجہ سے ایک ملین سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بچے مہاجر کیمپوں میں سکونت پذیر ہیں، جنہیں خوراک، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔یونیسیف نے کہا ہے کہ ادلب میں لڑائی کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ بچے بھی بے گھر ہوئے ہیں۔








