بھارت کشمیریوںکی جدوجہد کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے،سید علی گیلانی

سرینگر۔11 اگست(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز آزادی پسند رہنما شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی10ویں برسی پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مقدس مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے …

سرینگر۔11 اگست(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز آزادی پسند رہنما شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی10ویں برسی پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مقدس مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی شہادت نے حقِ خودارادیت کی تحریک کو ایک نئی جلا بخشی اور ان کی شہادت محکوم کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

مزید خبریں