شاہ سلمان حرمین شریفین کی رپورٹ لئے بغیر کبھی نہیں سوتے،عبدالرحمن السدیس

71

مکہ مکرمہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز حرمین شریفین کی رپورٹ لئے بغیر کبھی نہیں سوتے۔ سعودی اخبار کے مطابق مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے کہا ہے کہ یہ بات خود شاہ سلمان نے انہیں بتائی ہے کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی بابت اطمینان حاصل کئے بغیر کبھی نہیں سوتے اور ہر رات اللہ تعالیٰ سے حرمین شریفین کو اپنے حفظ و امان میں رکھنے کی دعا کیا کرتے ہیں۔