شام اور عراق میں 30 ہزار داعشی جنگجو تا حال موجود ہیں، اقوام متحدہ

80

اقوام متحدہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش تنظیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے کیونکہ ان دونوں عرب ملکوں میں داعشی جنگجووں کی تعداد 20 سے 30 ہزار کے درمیان اب بھی باقی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے جنگجو اب بھی شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔