ریاض ۔ 14 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام، عراق، یمن،افغانستان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔