اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے بدھ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔