ترکی اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے، میرکل

69

برلن ۔ 14 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ترک کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست کمی کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ ترکی کو غیرمستحکم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی اقتصادی طور پر ترقی کرتا ہوا ترکی دیکھنا چاہتا ہے۔