ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کو آخری دھکا دینے کی ضرورت ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو ۔ 15 اگست (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو اب آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا اب ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ڈالر بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے …

ماسکو ۔ 15 اگست (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو اب آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا اب ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ڈالر بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔ تاہم لاوروف نے اس عزم کا اظہار نہیں کیا کہ روس ترکی کے ساتھ ڈالر میں لین دین ختم کرنے والا ہے۔

مزید خبریں