ٹوکیو ۔ 16 اگست (اے پی پی) جاپان میں دوسری عالمی جنگ میں شکست کی 73 ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو نے جنگ میں جاپان کی شمولیت پر شدید رنج اور پچھتاوے کا اظہار کیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کی تباہ کاریوں کا احساس …
جاپانی بادشاہ کا دوسری عالمی جنگ میں شرکت پر شدید پچھتاوے کا اظہار

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 16 اگست (اے پی پی) جاپان میں دوسری عالمی جنگ میں شکست کی 73 ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو نے جنگ میں جاپان کی شمولیت پر شدید رنج اور پچھتاوے کا اظہار کیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کی تباہ کاریوں کا احساس کرتے ہوئے امید ہے کہ اس کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے جاپانیوں کو یاد کرتے ہوئے عالمی امن کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب قدامت پسند جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی طرف سے ایک رکن پارلیمنٹ نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے لاکھوں جاپانیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔








