بھارتی قیادت اپنے بیانات سے عالمی برادری کو کشمیر کے حوالے سے ہرگز گمراہ نہیں کرسکتی، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 16 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کے بارے میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کومحض ایک دھوکہ اور فریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت اپنے بیانات سے عالمی برادری کو ہرگز گمراہ نہیں کرسکتی۔ نریندر مودی نے بھارتی یوم آزادی کی تقریب سے اپنی تقریر میںکہا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم اٹل …

سرینگر ۔ 16 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کے بارے میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کومحض ایک دھوکہ اور فریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت اپنے بیانات سے عالمی برادری کو ہرگز گمراہ نہیں کرسکتی۔ نریندر مودی نے بھارتی یوم آزادی کی تقریب سے اپنی تقریر میںکہا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انسانیت ، جمہوریت اور کشمیریت کو آگے بڑھائیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت محکوم کشمیریوں کو اپنی فوجی طاقت کے ذریعے سے حق پر مبنی جدوجہد سے الگ کرنے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے اور اس نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ظلم وجبر اور قتل غارت گری کا بازار گرم کررکھا ہے

مزید خبریں