پاکستان ایشیاءپیسفک گروپ اور فنانشنل ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، ڈاکٹر شمشاد اختر

108

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاءپیسفک گروپ اور فنانشنل ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ وہ جمعہ کو ایشیاءپیسفک گروپ کے وفد سے بات چیت کر رہی تھیں۔ وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ایشیاءپیسفک گروپ سیکرٹریٹ اور انٹرنیشنل اسیسرز کی ایک ٹیم پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر آئی ہے جس کا مقصد اینٹی منی لانڈرنگ اور کاﺅنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے نظام کا باہمی طور پر جائزہ لینا ہے۔