نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سردار عثمان بزدار کے نام کی منظوری دیدی

94

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سردار عثمان بزدار کے نام کی منظوری دیدی۔پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارنمنٹ کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے سردار عثمان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان پنجاب کے اس علاقے سے ہے جو سب سے پسماندہ ہے، وہاں نہ لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی ہے، نہ بجلی ہے اور نہ ہی اسپتال ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لوگ اس علاقے میں ایسے رہ ہیں جیسے پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں، سردار عثمان جانتا ہے کہ پسماندہ علاقے میں لوگ کیسے رہ رہے ہیں، اس ملک کا غریب آدمی کیسے رہتا ہے۔