وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے خود سے منسوب جعلی ٹیلی فون کالز کا نوٹس لے لیا، جعل سازوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، عوام اور ادارے ایسی کسی بھی کال کی پہلے تصدیق کریں

95

اسلام آباد ۔07 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے خود سے منسوب جعلی ٹیلی فون کالز کا سخت نوٹس لے لیا ، جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا نام غیر قانونی طو رپر استعمال کرنے اور جعل سازوں کی مختلف اداروں میں ٹیلی فون کالز کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر موجودہ حکومت کی نیک نامی اور میری شہرت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ایسے جعل سازوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں ، اور ایسی کسی بھی کال کی پہلے تصدیق کریں تاکہ وہ دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔