عمران خان کا اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے نام خط

100

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے نام اپنے خط میں مثبت سوچ کے اظہار کے تحت تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے مثبت سوچ کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے تمام حل طلب مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے خط کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔