دبئی میں جیولری مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش نومبر میں منعقد ہوگی

164

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جیولری مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش نومبر میں منعقد ہوگی ۔انٹرنیشنل جیولری شو وی اوڈی دبئی 2018 ءکے نام سے بین الاقوامی نمائش 14 نومبر سے شروع ہوکر 17 نومبر تک جاری رہی گی۔اس نمائش میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔