سرینگر ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے آئندہ نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کو ایک فوجی مشق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ڈھونگ نتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام انتخابات نہیںبلکہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمداشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈھونگ رچاکر عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے کہ کشمیریوںکی انتخابات میںشرکت بھارتی جمہوریت پران کا اعتماد ہے، حالانکہ کشمیریوںنے بھارت کے زیرتسلط رہ کر صرف ظلم وتشدد، قتل وغارت، تلاشیاں، محاصرے اور گرفتاریاں دیکھی ہیں جو گزشتہ 71برس سے جاری ہےں۔