روس اور آذربائیجان کے درمیان باہمی احترام و وقار کی بنیاد پر تعلقات قائم کر رہے ہیں،ولادیمیر پیوٹن

باکو۔ 28 ستمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور آذربائیجان باہمی وقار و احترام کے ساتھ اور مفادات کے توازن کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات قائم کر رہے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پیوٹن نے روس آذربائیجان علاقائی فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس طرف اشارہ کرنا چاہتا …

باکو۔ 28 ستمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور آذربائیجان باہمی وقار و احترام کے ساتھ اور مفادات کے توازن کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات قائم کر رہے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پیوٹن نے روس آذربائیجان علاقائی فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے درمیان تعلقات ضرور اچھے پڑوسی اور باہمی وقار وا حترام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ہم لوگ ہمیشہ مفادات کو لے کر توازن چاہتے ہیں اور ایسی راہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔