ریاض۔30 ستمبر(اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شام میں جنگ کے متاثرین کی بحالی کے لیے قائم کردہ ’شاہ سلمان ریلیف سینٹر‘ کی جانب سے جنگ زدہ شہریوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے شمالی شام میں گیس سیلنڈر اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف …
شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے شمالی شام میں گیس سلینڈر تقسیم
ریاض۔30 ستمبر(اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شام میں جنگ کے متاثرین کی بحالی کے لیے قائم کردہ ’شاہ سلمان ریلیف سینٹر‘ کی جانب سے جنگ زدہ شہریوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے شمالی شام میں گیس سیلنڈر اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی شام میں گیس سیلنڈروں کی شہریوں میں تقسیم کا مقصد جنگ سے تباہ حال شامی بہن بھائیوں کی گھریلو ضروریات میں ان کی مدد کرنا ہے۔









