پاکستانی وزیر خارجہ نے کشمیریوں سے دوستی اور ان کے محسن ہونے کا حق اداکردیا، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے جموں وکشمیر کے عوام سے دوستی اور انکامحسن ہونے کا حق اداکردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …

سرینگر ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے جموں وکشمیر کے عوام سے دوستی اور انکامحسن ہونے کا حق اداکردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس کے تاریخی پس منظر میں حل نہیں کر لیاجاتا خطے میں پائیدار امن و سلامتی قائم نہیں ہو سکتی ۔ سیدعلی گیلانی نے بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج کی جنرل اسمبلی سے تقریر کو زمینی حقائق سے انحراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کے اس بیان پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے، کیونکہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ اپنی روائتی ضد اورہٹ دھرمی جاری رکھے ہوئے ہے۔