کویت سٹی ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے سرکاری دورے کے دوران امیر کویت سے ملاقات کی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے، مشترکہ مسائل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے ہم آہنگی …
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ کویت، امیر کویت سے ملاقات
کویت سٹی ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے سرکاری دورے کے دوران امیر کویت سے ملاقات کی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے، مشترکہ مسائل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور علاقائی مسائل کے حل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔کویتی قیادت سے ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد وطن واپس روانہ ہوگئے۔









