وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کی ملاقات

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کی ملاقات ایئرچیف نے وفاقی وزیر دفاع کو پاکستان ایئرفورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ بہترین کارکردگی کے بارے میں بتایا راولپنڈی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے راولپنڈی میں وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایئرچیف نے وفاقی وزیر …

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کی ملاقات
ایئرچیف نے وفاقی وزیر دفاع کو پاکستان ایئرفورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ بہترین کارکردگی کے بارے میں بتایا

راولپنڈی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے راولپنڈی میں وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایئرچیف نے وفاقی وزیر دفاع کو پاکستان ایئرفورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ بہترین کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ملاقات کے دوران موجودہ سٹریٹجک صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے ملی جذبہ اور لگن کو سراہا۔