وزیراعظم عمران خان دنیا سے جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے ” سرکل آف لیڈر شپ “ کا حصہ بن گئے‘ وزیراعظم عمران خان سرکل آف لیڈر شپ میں شمار ہونے والے دنیا کے ساتویں سربراہ حکومت ہیں

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان دنیا سے جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے ” سرکل آف لیڈر شپ “ کا حصہ بن گئے ہیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکل آف لیڈر شپ میں شمار ہونے والے دنیا کے ساتویں سربراہ حکومت ہیں۔ اقوام متحدہ کا سرکل آف لیڈر شپ کے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان دنیا سے جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے ” سرکل آف لیڈر شپ “ کا حصہ بن گئے ہیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکل آف لیڈر شپ میں شمار ہونے والے دنیا کے ساتویں سربراہ حکومت ہیں۔ اقوام متحدہ کا سرکل آف لیڈر شپ کے فورم کے ذریعے جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ہے اور اس طرح کے واقعات کی فوری رپورٹنگ اور انسداد کے لئے اقدامات تجویز کرنا ہے اور متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں عالمی سطح پر سیاسی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔ دنیا سے جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے ستمبر 2017ءمیں سرکل آف لیڈر شپ کے نام پر فورم اقوام متحدہ کے سیکرٹری انٹونیو گوئٹریس نے قائم کیا تھا۔ 27 ستمبر کو دنیا بھر کے رہنماﺅں نے اس فورم کو جنسی استحصال کے خاتمے کے لئے مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔