وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان پر کوئی مقدمہ نہیں بنایا بلکہ ان کے خلاف یہ کارروائی سابق دور حکومت میںشروع کی گئی تھی، بڑے بڑے مقدمات میں …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان پر کوئی مقدمہ نہیں بنایا بلکہ ان کے خلاف یہ کارروائی سابق دور حکومت میںشروع کی گئی تھی، بڑے بڑے مقدمات میں ملوث افراد کو گرفتار ہونا چاہیے‘ ملزمان کی گرفتاری یا ریڈ وارنٹ کے ذریعے بیرون ملک سے ملزمان کو پاکستان واپس لانے کے لئے حکومت نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو مکمل تعاون فراہم کریگی ‘عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب ) نے اربوں روپے کرپشن پر آشیانہ سکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے یہ ایک خوش آئند قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر یہ کیسز انہی کی حکومت میں بنائے گئے اور اس کے بعد نگران حکومت کے دور میں بھی کارروائی آگے بڑھتی رہی۔ نیب اپنے قانون کے مطابق کرپشن کے کسی بھی معاملے میں پہلے انکوائری، پھر تحقیقات اور اس کے بعد ریفرنس فائل کرتی ہے ‘ نیب نے اس معاملے پر سامنے آنے والے شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے کارروائی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم یہ بھی چاہتی ہے کہ بڑے بڑے مقدمات میں بڑے بڑے لوگوں کو گرفتار ہونا چاہیے اس ضمن میں تحقیقاتی اداروں کو حکومت مکمل تعاون فراہم کریگی ۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ‘حکومت صرف سہولیات اور تعاون فراہم کرتی ہے۔