وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا پنڈدادنخان ‘کھیوڑہ اورجہلم میں مختلف تقاریب سے خطاب

کھیوڑہ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بیرون ممالک سے قرضوں کی بجائے بیرونی سرمایہ کاری پر یقین رکھتی ہے ‘سعودی عرب پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ‘سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا ‘موجودہ حکومت شفافیت اور خوداحتسابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ‘احتساب کا …

کھیوڑہ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بیرون ممالک سے قرضوں کی بجائے بیرونی سرمایہ کاری پر یقین رکھتی ہے ‘سعودی عرب پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ‘سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا ‘موجودہ حکومت شفافیت اور خوداحتسابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ‘احتساب کا عمل بھی جاری ہے آنے والے دنوں میں احتساب کا عمل مزید تیز ہوگا‘ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوﺅں کو حساب دینا ہوگا ‘اسحاق ڈار کمپنی نے عوام کا جو پیسہ کھایا ہے وہ ہر صورت واپس لائیں گے پاکستان کی 20کروڑ عوام بھی یہ چاہتے ہیں‘جہلم‘ پنڈ دادنخان ‘کھیوڑہ اور دیگر علاقوں میں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں کے جال بچھا ئیں گے ۔وہ پنڈدادنخان ‘کھیوڑہ ‘جہلم میں مختلف تقاریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے آئی سی آئی کی جانب سے کھیوڑہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حصول کے لئے دیئے گئے جنرریٹرز ‘سپیریئر کالج پنڈ دادنخان کا بھی افتتاح کیا ۔