اسلام آباد ۔07 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، موجودہ حکومت نے کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی عطااللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں صو بہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی سندھ کے وفد سےسپیکر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران …
سپیکر قومی اسمبلی سے ارکان صوبائی اسمبلی سندھ کے وفد کی سپیکر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔07 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، موجودہ حکومت نے کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی عطااللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں صو بہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی سندھ کے وفد سےسپیکر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں سعید آفریدی، شبیر قریشی، ملک شہباز، ربستان خان اور وصیف خان شامل تھے۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوبہ سندھ خصوصاکراچی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔اسد قیصر نے کہا کہ کراچی ملک میں معاشی ترقی کے لیے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے گا۔








