موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،غلام سرور

راولپنڈی ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی و زیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرورخان نے کہاہے کہ موسم سرمامیں عوام کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں،حکومت عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے سنجیدہ ہے اور یونین کونسل کی سطح پر دفاترقائم کرکے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز …

راولپنڈی ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی و زیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرورخان نے کہاہے کہ موسم سرمامیں عوام کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں،حکومت عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے سنجیدہ ہے اور یونین کونسل کی سطح پر دفاترقائم کرکے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی پوٹھوہارٹاﺅن کے جنرل سیکرٹری چوہدری نذیر کی طرف سے یونین کونسل دھمیال میں دیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر چوہدری محمد نواز، حاجی ملک ریاست، چوہدری ناصرعلی، چوہدری محمد عارف، چوہدری محمد نعیم، عمران شاہ، سجادحسین ،راجہ خالودمحمود اور دیگر بھی موجودتھے، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام کے بنیادی مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔