ملتان۔7اکتوبر(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی سازش کی گئی، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، عالمی سطح پر ملک کا دفاع کرنے والاکوئی نہیں تھا، پاکستان پر الزامات لگتے رہے، جواب دینے والا کوئی نہ تھا، قوم اطمینان میں رہے، سفارتی سطح پر پاکستان کا دفاع کرنے والے اقتدار میں آگئے …
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی مختلف وفود و نمائندہ شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
ملتان۔7اکتوبر(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی سازش کی گئی، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، عالمی سطح پر ملک کا دفاع کرنے والاکوئی نہیں تھا، پاکستان پر الزامات لگتے رہے، جواب دینے والا کوئی نہ تھا، قوم اطمینان میں رہے، سفارتی سطح پر پاکستان کا دفاع کرنے والے اقتدار میں آگئے ہیں، ہر فورم پر پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑیں گے، پاکستان کا وقار بلند اور سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کروائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں این اے 156 اور 157 سے آنے والے مختلف وفود و نمائندہ شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں بھرپور دن گزارا، سینکڑوں لوگوں کی درخواستیں وصول کیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پہلے امیروں اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہوتا تھا، بڑے مگر مچھوں کو چھوڑ دیا جاتا اور چھوٹے چوروں کو پکڑ لیا جاتا تھا، اب ایسا نہیں ہوگا، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب کیلئے احتساب کا آغاز ہو چکا ہے، ملک میں پہلی دفعہ بڑے لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، ملک کی دولت لوٹنے والوں کو پکڑ کر لوٹی ہوئی دولت وصول کی جائیگی، بیرون ملک فرار ہونے والوں پر ہاتھ ڈالا جائیگا۔








