صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا(نسٹ) میں دو روزہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے مابین سب سے بڑا تنازعہ ہے، اگر دونوں ملکوں کے درمیان کوئی جنگ ہوئی تو وہ کشمیر کے تنازعہ پر ہو گی اور وہ جوہری جنگ بھی ہو سکتی ہے، اس لئے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کہ خطے کو تباہی و …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے مابین سب سے بڑا تنازعہ ہے، اگر دونوں ملکوں کے درمیان کوئی جنگ ہوئی تو وہ کشمیر کے تنازعہ پر ہو گی اور وہ جوہری جنگ بھی ہو سکتی ہے، اس لئے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کہ خطے کو تباہی و بربادی سے بچانے کےلئے بھارت کو مذاکرات اور سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر مجبور کرے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ”مسئلہ کشمیر کی بدلتی جہتیں اور امن کے امکانات“ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ دو ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان کشمیر جیسے حساس ترین تنازعہ سے وہ کیسے لا تعلق رہ سکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت، پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو پر امن اور سیاسی اندا زمیں حل کرنے کی بات کی اور بھارت اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق یہ مسئلہ حل کیا جائے۔