صدر آزاد کشمیر سردار مسعو د خان کا ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعو دخان نے کہا ہے کہ 2005ءکے زلزلہ کے بعد آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام نے ایثار و قربانی اور صبر و استقامت اور باہمی تعاون کا جو مظاہرہ کیا تھا وہ بے مثال اور ہماری قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعو دخان نے کہا ہے کہ 2005ءکے زلزلہ کے بعد آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام نے ایثار و قربانی اور صبر و استقامت اور باہمی تعاون کا جو مظاہرہ کیا تھا وہ بے مثال اور ہماری قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام تنظیم کے قومی صدر دفتر میں 8 اکتوبر 2005ءکے زلزلہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل، ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی، ممتاز صحافی اور دانشور مجیب الرحمن شامی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان ہلال احمر اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کی زلزلہ 2005ءکے عمل میں خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔