اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انہیں وفاقی وزیر مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین …
وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری کی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انہیں وفاقی وزیر مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور سہیل احمدرضا و دیگر رہنما موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے انسداد دہشت گردی اور خودکش دھماکوں کے خلاف فتویٰ کو انسانیت اور عالم اسلام کی ایک بڑی خدمت قرار دیا اور کہا کہ ادارہ منہاج القرآن کے فروغ امن اور علم کے حوالہ سے قومی اور بین الاقوامی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کو سینکڑوں تصانیف کی صورت میں جو علمی خزانے دیئے ہیں، ان سے تشنگان علم کی پیاس بجھ رہی ہے۔








