اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) ملک کی تاریخ کے تباہ کن زلزلے کی یاد میں پیر 8 اکتوبر کو قومی بحالی کے دن کے طور پر منایا گیا۔ 8 اکتوبر 2005ءکو 7.6 شدت کے ہولناک زلزلے سے آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، اس ناگہانی آفت کے موقع پر قوم نے اپنے تمام وسائل اور بھرپور جذبے کے …
ملکی تاریخ کے تباہ کن زلزلے کی یاد میں 8 اکتوبر کو قومی بحالی کے دن کے طور پر منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) ملک کی تاریخ کے تباہ کن زلزلے کی یاد میں پیر 8 اکتوبر کو قومی بحالی کے دن کے طور پر منایا گیا۔ 8 اکتوبر 2005ءکو 7.6 شدت کے ہولناک زلزلے سے آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، اس ناگہانی آفت کے موقع پر قوم نے اپنے تمام وسائل اور بھرپور جذبے کے ساتھ متاثرین کی مدد کی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک نے اس مشکل گھڑی میں بروقت امداد فراہم کی۔ تباہ کن زلزلے کے 13 سال مکمل ہونے پر اس دن کو قومی بحالی کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر شہروں میں دن کی مناسبت سے تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرام منعقد کئے گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زلزلے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے امداد، تعمیر نو و بحالی کی کوششوں میں حصہ لینے والے افراد، اداروں و ممالک کی خدمات کو سراہا گیا۔ علاوہ ازیں میڈیا پر بھی اس سانحہ کے بعد قومی بحالی کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت اور وزیراعظم نے الگ الگ پیغامات جاری کئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 8 اکتوبر کا دن ہمیں 2005ءمیںآنے والے تباہ کن زلزلہ کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کے عوام کو بڑے پیمانے پر کئی سانحات کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستانی عوام نے جرا¿ت، ہمت و حوصلہ، بے لوث خدمت، قربانی کے جذبے اور باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا، یہ دن سانحات کا سامنا کرنے کے لئے خود کو تیار کرنے اورسانحات کے درپیش خطرات میں کمی لانے کا عزم کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔








