اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ملک میں منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں پر زور دیا اور کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملک میں …
منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ملک میں منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں پر زور دیا اور کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملک میں آزادانہ طور پر اپنا کام کر رہا ہے۔ اعلیٰ حکام کے خلاف دائر منی لانڈرنگ کے کیسز کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف یہ مقدمہ 2007ءمیں درج کیا گیا جبکہ آصف علی زرداری کا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے معاملات میں ایک مناسب قانون سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں بیٹھے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے عوام کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی کے حصول کے لیے ملکی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں۔








