برسلز ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین کی پولیس ا یجنسی یورو پول نے تعاون بڑھانے کے لیے 31 یورپی ر یاستوں کے ساتھ ا یک معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس موقع پر یورو پول کی ا یگز یکٹیو ڈائریکٹر کیتھر ین ڈی بولے کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر خصوصی دستوں کے مابین اضافی تعاون نا گز یر ہے۔ اس معاہدے پر بدھ کوآسٹر یا کے وز یر داخلہ نے دستخط ک کیے۔ معاہدے میں یورپی یونین کے اٹھائیس ممالک کے علاوہ ناروے، آئس لینڈ اور سوئٹزرلینڈ بھی شامل ہیں۔ در یں اثناء رواں ہفتے پیر سے لے کر بدھ تک یورپ میں تیس مختلف ممالک کے خصوصی دستوں نے انسداد دہشت گردی کی وسیع تر مشقوں میں حصہ لیا۔ ان مشقوں کو اس طرز کی اب تک کی سب سے بڑی مشقیں قرار د یا جا رہا ہے۔