وزیراعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کی پہلے روز ہی عوام میں زبردست پذیرائی

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کو پہلے روز ہی عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔ نادرا کی ویب سائٹ سے صرف پہلے ایک گھنٹے میں 62 ہزار سے زائد فارم ڈاﺅن لوڈ کئے گئے۔ نادرا کے ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں پانچ …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کو پہلے روز ہی عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔ نادرا کی ویب سائٹ سے صرف پہلے ایک گھنٹے میں 62 ہزار سے زائد فارم ڈاﺅن لوڈ کئے گئے۔ نادرا کے ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں پانچ سالوں میں 50 لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت اور آزاد کشمیر کے 7 اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل 22 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں