چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے، نیب نے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، نیب کی کوششوں سے پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے، نیب نے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، نیب کی کوششوں سے پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی موجودہ قیادت کی طرف سے کئے گئے فیصلوں اور اقدامات پر عملدرآمد پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے اور بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی ”احتساب سب کیلئے“ حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی نمٹانے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے جو کہ بدعنوانی کی روک تھام کے کسی بھی ادارہ کے مقابلہ میں شاندار ریکارڈ ہے۔

مزید خبریں