ریاض۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) حرمین شریفین کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادراے کے مطابق مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین روما الروما نے بتایا کہ شاہ سلمان کی بھرپور کوششوں کے بعد گذشتہ روز حرمین شریفین کے درمیان تیز ترین سفری سہولیات اور جدید ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ …
سعودی عرب ، حرمین شریفین کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

مزید خبریں
ریاض۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) حرمین شریفین کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادراے کے مطابق مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین روما الروما نے بتایا کہ شاہ سلمان کی بھرپور کوششوں کے بعد گذشتہ روز حرمین شریفین کے درمیان تیز ترین سفری سہولیات اور جدید ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین ہفتے میں چار دن جمعرات سے اتوار تک چلائی جائے گی اور بعد میں اسے روزانہ کی بنیاد پر چلایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ اس ٹرین کے چلنے کے بعد مکہ اور مدینہ کے درمیان حجاج کرام اور عمرہ زائرین کا دس گھنٹے کا سفر کم ہو کر دو گھنٹے رہ جائے گا۔روما الروما نے کہا اس ٹرین کے چلائے جانے پر ہم شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔








