لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت‘ ٹیکسٹائل‘ انڈسٹری‘ پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅدنے کہا ہے کہ تاجر برادری کو ریفنڈ کلیمز پر ادائیگی نومبر سے شروع ہو جائیگی‘ آئندہ سال جون تک برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک لے کر آئیں گے‘ ملک میں امپورٹ کلچر کو تبدیل کرکے ایکسپورٹ کلچر متعارف کروایا جائیگا‘ حکومت پہلے سے موجود تمام ایف ٹی ایز پر نظرثانی کریگی‘ …
تاجر برادری کو ریفنڈ کلیمز پر ادائیگی نومبر سے شروع ہو جائیگی‘ آئندہ سال جون تک برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک لے کر آئیں گے‘ ملک میں امپورٹ کلچر کو تبدیل کرکے ایکسپورٹ کلچر متعارف کروایا جائیگا‘ عبدالرزاق داﺅد

مزید خبریں
لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت‘ ٹیکسٹائل‘ انڈسٹری‘ پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅدنے کہا ہے کہ تاجر برادری کو ریفنڈ کلیمز پر ادائیگی نومبر سے شروع ہو جائیگی‘ آئندہ سال جون تک برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک لے کر آئیں گے‘ ملک میں امپورٹ کلچر کو تبدیل کرکے ایکسپورٹ کلچر متعارف کروایا جائیگا‘ حکومت پہلے سے موجود تمام ایف ٹی ایز پر نظرثانی کریگی‘ کوئی نیا ایف ٹی اے نہیں کیا جائیگا۔ وہ ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس الماس حیدر‘ سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر‘ نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سمیت چیمبر کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ ہر سال 40 لاکھ لوگ جاب کے لئے مارکیٹ میں آتے ہیں‘ ان کو روزگار فراہم کرنے کا واحد ذریعہ مقامی سطح پر مینو فیکچرنگ ہے جس سے روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ میں گزشتہ سال سے اس وقت بہتری آنا شروع ہوئی جب سے ڈیوٹی ڈرا بیک سکیم شروع ہوئی۔








