ٹوکیو ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس گذشتہ ہفتے کے جھٹکوں سے باہر نہ نکل سکیں،نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بیشتر مرکزی سٹاک مارکیٹس کا آغاز مندی سے ہوا،خلیجی سٹاک ایکسچینجز میں بھی مندی کا راج رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کے اوپننگ ٹریڈ کے دوران انڈکسز میں1.8 فیصد تک کمی آئی۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس0.5 فیصد کمی کے ساتھ وقفے پر 25,683.59 پوائنٹس پر …
ایشیائی سٹاک مارکیٹس کا آغاز مندی سے ہوا

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس گذشتہ ہفتے کے جھٹکوں سے باہر نہ نکل سکیں،نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بیشتر مرکزی سٹاک مارکیٹس کا آغاز مندی سے ہوا،خلیجی سٹاک ایکسچینجز میں بھی مندی کا راج رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کے اوپننگ ٹریڈ کے دوران انڈکسز میں1.8 فیصد تک کمی آئی۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس0.5 فیصد کمی کے ساتھ وقفے پر 25,683.59 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈکس کوئی کمی و بیشی نہ دکھا سکا اور2,605.91 پوائنٹس کی فلیٹ سطح پر بند ہوا۔وال سٹریٹ نیویارک میں مرکزی ڈوجونز انڈکس 1.2 فیصد اضافہ کے ساتھ25,339.99 پوائنٹس پر جبکہ لندن ایف ٹی ایس ای 100انڈکس 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 6,995.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔دبئی میں سٹاکس کی قیمتیں1.5فیصد تک کم ہوئیں جبکہ سعودی شئیرز میں 7فیصد کمی آئی ۔








