27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقبوضہ کشمیر میں ہر طرف ریاستی طاقت اور جبر کا دور دورہ...

مقبوضہ کشمیر میں ہر طرف ریاستی طاقت اور جبر کا دور دورہ ہے، مشترکہ حریت قیادت

- Advertisement -

سرینگر۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ہر طرف ریاستی طاقت اور جبر کا دور دورہ ہے اور قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگرمیںجاری ایک بیان میں کشمیری نوجوانوں کے پے درپے قتل، غیر قانونی گرفتاریوں، حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور عام نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ ، مکانوں کو تباہ کرنے، طلباءکو ہراساں کرنے، صحافیوں پر حملوں اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے بڑے پیمانے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118102

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں