صدر مملکت عارف علوی کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ارکان سے گفتگو

107
APP85-18 ISLAMABAD: October 18 – President Dr. Arif Alvi in a group photo with a delegation of All Pakistan Newspapers Society (APNS) at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے قومی سوچ اختیار کرنا ہوگی اور میڈیا کو اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ سینیٹر فیصل جاوید‘ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پرنٹ میڈیا نے ملک میں جمہوری اور سماجی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا اہم سنگ میل ہے اور حکومت پاکستان پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں کی آزادی کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا بہت آزاد اور فعال ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی طرف سے سیلف ریگولیشنز پر یقین رکھتی ہے جسے پاکستان کی یکجہتی اور قومی مقاصد کے تناظر میں کام کرنا اور اپنا ضابطہ اخلاق ترتیب دینا چاہیے۔